• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

رام اللہ اور بیت اللحم میں اسرائیلی قابض فورسز کا پر امن مظاہرین پر دھاوا

ہفتہ 13-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

protest-palestinian-anti-wall-protester رام اللہ ضلع کے بلعین گاوں میں دیوار مخالف مظاہرے پر قابض انتظامیہ کی طرف سے فائرنگ اور آنسو گیس گولے پھینکنے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی اور دسیوں سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں سے وابستہ کارکن مظاہرے میں شامل تھے اور وہ نسلی عصبیت کی بنیاد پرفلسطینیوں سے چھینی گئی زمینوں پر دیوار کی تعمیر کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے۔ مظاہرے میں شامل لوگوں نے فلسطینی جھنڈے اور پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قابض انتظامیہ کی پالیسیوں ،بیت القدس میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملوں کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ مظاہرین غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور جیلوں میں نظربند فلسطینیوں کی رہا ئی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے دیوار کی طرف مارچ شروع کیا اور جونہی دیوار کے پیچھے اپنی زمینوں کی طرف جانے کی کوشش کی تو قابض فورسز نے ان پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور بے ہوش کرنے ولے گرنیڈزاور آنسو گیس کا آزادانہ استعمال کیا۔ دیوار مخالف پاپولر کمیٹی کے ممبر سمیر برات اس دوران پاؤں پر شیل لگنے سے زخمی ہوئے اورآنسو گیس کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کو گلے اور سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ اسرائیلی ہائیکورٹ نے دیوار کی سمت کی تبدیلی کا حکم دیا ہے تاہم اس حکم کے نتیجے میں بھی وہاں کے فلسطینی باشندوں کو آدھی زمین ہی واپس مل سکتی ہے۔ پاپولر کمیٹی کے رہنمائوں نے دیوار کی تعمیر کو ہر صورت میں مسترد کردینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسکی سمت تبدیل ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پاپولر کمیٹی نے آنے والے جمعہ کو پھر مظاہرے کی کال دی ہے اور کہا ہے کہ پچھلے 6 سال سے یہ ہفتہ روزہ مظاہرے جاری ہیں۔ اسی دوران جنوبی بیت اللحم کے گاؤں مصارہ میں ایسے ہی ایک ہفتہ روز دیوار مخالف مظاہر ے پر قابض اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے نتیجے میں وہاں بھی لوگ سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.