• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

رام اللہ اتھارٹی سے ساز باز کے بعد صہیونیوں کا حضرت یوسف کی قبر پر دھاوا

جمعرات 11-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

hazrat-yusuf-tomb-in-nablus مغربی کنارے کے شہر نابلس میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہا پسند صہیونیوں نے شہر میں حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر والے علاقے پر دھاوا بولا دیا۔ دراندازی کی اس اشتعال انگریز کارروائی میں انہیں قابض سیکیورٹی فورس کی مکمل حمایت حاصل تھی اور ان کی نگرانی میں ہی انہوں نے وہاں تلمودی مذہبی شعائر ادا کئے۔ عینی شاہدوں نے بتایا کہ متعدد بسوں پر مشتمل قافلے مذکورہ علاقے میں داخل ہوئے۔ اس علاقے میں ایک سال کے دوران سرکاری سرپرستی میں کی جانے سب سے بڑی دراندازی تھی۔ دراندازی کا ارتکاب کرنے والے یہودی جمعرات کی صبح تک علاقے میں موجود رہے۔ بعد ازاں اسرائیلی فوجی اور غاصب یہودیوں کے قافلے ایک ساتھ علاقے سے نکل گئے۔ انتفاضہ اقصی کے بعد غاصب یہودیوں کی حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر کی زیاراتوں میں توقف آ گیا تھا تاہم بعض یہودی انفرادی طور پر مقام مذکورہ پر آتے تھے۔ انتفاضہ اقصی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کو اجتماعی طور پر ایسی یاترا منظم کرنے کا موقع ملا۔ اس کی وجہ دراصل محمود عباس ملیشیا کے وہ اقدامات ہیں کہ جن کے ذریعے وہ ساری سرکاری مشنیری کو مزاحمت ختم کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور اس سے حوصلہ پا کر یہودیوں نے اس مقدس مقام کے بے حرمتی کی جرات کی۔ قابض یہودیوں نے کئی ماہ پہلے ایک تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا کہ وہ ایک نہ ایک دن قبر یوسف کے قریب آئیں گے۔ انہوں نے حوارہ کے مقام پر قبر یوسف کے پاس آنے کے حق میں مظاہرے بھی منظم کئے کیونکہ انہیں علاقے میں موجود عباس ملیشیا سے کسی قسم کا خوف نہیں رہا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.