• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل القدس میں اسلامی وجود کے خاتمے کے درپے ہے: احمد عطوان

جمعرات 11-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

al-aqsa-mosque1 القدس سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن احمد عطوان نے اپنی حلقے کے نواحی علاقے بلدیہ صور باھر میں تین اداروں کی بندش کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں احمد عطوان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کے ذریعے اسرائیل اہالیاں القدس پر عرصہ حیات تنگ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا ان اداروں کی بندش اسرائیل کے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے اور حالیہ دنوں میں ایسی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ احمد عطوان کا کہنا تھا کہ القدس اور وہاں پر قائم مسلمانوں کے اداروں پر حملے اور ان کی بندش دراصل اسرائیل کے ساتھ جاری تہذیبی کشمکش کا حصہ ہے کیونکہ یہ ادارے تعلیمی خدمات سر انجام دے رہے تھے اور ان کے تحت کنڈرگارٹن اور دوسرے تعلیمی ادارے کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا اس "معرکے” کا مقصد شہر کو اسلامی وجود سے پاک کرنا ہے تاکہ شہر کو خالی کر کے اسے من پسند قوانین کے اجراء کے ذریعے یہودی رنگ میں رنگا جا سکے۔ اسلامی بلاک سے تعلق رکھنے والے رکن مجلس قانون ساز نے تمام باحمیت حلقوں سے اپیل کی ہے وہ مسجد اقصی کے تحفظ اور القدس کو یہودیانے کی کوشش رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ دنوں میں جاری حملوں کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے بدھ کے روز القدس کی صور باھر نامی نواحی میونسپل کمیٹی میں "کلچرل کلب” ایسوسی ایشن، "معھد دار الحدیث” اور القدس ایجوکیشنل فاونڈیشن کے دفاتر کو سیل کر دیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.