• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

رام اللہ اتھارٹی جنسی اور مالی اسکینڈلز کی زد میں

بدھ 10-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestinian-authority اسرائیل سے شائع ہونے والے متعدد اخبارات اور نجی ٹی وی چینلز پر ان دنوں فلسطینی صدر محمود عباس، جن کی مدت صدارت ختم ہوئے ایک برس کا عرصہ ہو چکا ہے، کی قیادت میں رام اللہ اتھارٹی کے اہلکاروں کے متعدد جنسی اسکنیڈلز اور مالی بدعنوانی کے قصے بکثرت شائع ہو رہے ہیں۔ منگل رات اسرائیلی ریڈیو نے نجی ٹی وی "چینل 10” کے حوالے سے اپنے نشریئے میں رام اللہ اتھارٹی کے ایک بڑے مالی اسکینڈل سے پردہ ہٹایا ہے، جس میں محمود عباس کے مقربین خاص وزراء اور دیگر سرکاری اہلکار ملوث ہیں۔ ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے ابو مازن کے انتہائی قریبی حلقے یورپی اور عربی ممالک سے فلسطینیوں کی امداد کی مد میں ملنے والے عطیات خرد برد کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے اردن کے دارلحکومت عمان اور قاہرہ میں فلسطینی اتھارٹی کے بینک اکاونٹس سے کروڑوں ڈالر نکلوائے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے محمود عباس کے قریبی ساتھی ان فنڈز سے فلسطینیوں کے لئے سستے داموں اراضی خرید رہے ہیں لیکن دستاویز کے ساتھ خریداری بلوں میں ان قطعات اراضی قمیت انتہائی زیادہ بتائی جاتی ہے۔ "چینل 10” نے چھے برس کی مدت پر محیط طویل دورانیے کی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں فلسطینی سیکیورٹی ادارے کے ایک اعلی عہدیدار فھمی شبانہ تمیمی کے حوالے سے فلسطینی ایوان صدارت میں رونما ہونے والے جنسی اسکنڈلز سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔ رپورٹ میں دکھائی جانے والی ایک فوٹیج میں عباس اتھارٹی کے ایک اعلی افسر کو ایوان صدر میں ملازمت کی خواہشمند خواتین کے ساتھ رنگ ریلیاں مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.