• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

"اسرائیلی جنگی جرائم کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے”

بدھ 03-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

ekmeleddin-ihsanoglu-secretary-general-of-organisation-of-the-islamic-conference1
اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوگلو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کی غزہ پر جنگی جرائم کے ارتکاب پر معاف نہیں کیا جا سکتا۔ صہیونی جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے فلسطینی مجلس قانون ساز، عرب ممالک کی پارلیمان اسلامی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے درمیان راوبط بڑھانے کی ضرورت ہے، تاکہ صہیونی جنگی جرائم کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کر کے عالمی عدالتوں میں اسرائیلی جنگی مجرموں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کے خط کے جواب میں لکھے گئےمراسلے میں کیا ہے۔ خط میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے ڈاکٹر احمد بحر کی جانب سے غزہ کے دورے کے دعوت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد غزہ کا دورہ کریں گے تاکہ محصورین غزہ کی مشکلات سے آگاہی کے بعد اس کے سدباب کے لیے اسلامی ممالک کی سطح پر اس کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

اوگلو کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام جس جرات اور عزم کے ساتھ معاشی ناکہ بندی اور صہیونی جنگی جرائم کا سامنا کر رہے ہیں، اس پر وہ مبارکباد کےمستحق ہیں۔ اسلامی کانفرنس غزہ کی صورت حال کو نہایت تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے تمام تر کوششویں بروئے کار لائی جائٓیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل نہ ہونا دنیا کی دوغلی پالیسی اور اسرائیل کی جانب طرفداری کا نتیجہ ہے۔ اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم پر بھی دنیا خاموش ہے۔ اسرائیل تمام تر آسمانی تعلیمات اور اخلاقی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قبلہ اول کو شہید کرنے کے لیے کوشاں ہے، بیت المقدس میں تمام عالمی قوانین کے برخلاف یہودی آبادکاری کر رہا ہے جبکہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کی گرفتاریوں جیسے اقدامات پر دنیا کی خاموشی بجائے خود ایک سنگین جرم ہے، جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے اسلامی ممالک کے دنیا بھر میں موجود سفیروں اور تنظیم کے مندوبین سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کوششیں تیز کریں اور فلسطینی عوام کے مسائل کے حل میں ان کی مدد کریں۔

احسان اوگلو نے کہا کہ اقوام متحدہ کی گولڈ اسٹون رپورٹ اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق بہترین دستاویز ہے اس پرعمل درآمد کے لیےاسلامی ممالک اور عالمی سطح پرفضا تیار کرنے اور اسرائیل کے خلاف عالمی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.