• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ جنگ سے متعلق فلسطینی نونہالوں کے تیار کردہ خاکوں کی ترکی میں نمائش

بدھ 26-08-2009
in فلسطین
0
exhibition
0
SHARES
0
VIEWS

exhibition ترکی کے شہر استنبول میں منگل کے روز فلسطینی بچوں کی جانب سے گذشتہ برس غزہ پراسرائیلی جارحیت سے متعلق تیار کردہ تصویری خاکوں کی نمائش کی گئی، نمائش کے لیے ایک پرانی جیل جسے اب سماجی بہبود کے ایک مرکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے کا انتخاب کیا گیا۔

 

نمائش کا اہتمام ترکی میں انسانی حقوق کے ایک مندوب عبداللہ آیتکین نے کیا ہے۔ عبداللہ گذشتہ برس جنگ کے دوران غزہ میں امدادی کاموں کے سلسلے میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ جنگ کے بعد انہوں نے مختلف رنگوں کے چارٹ پیپراور پنسلیں مختلف اسکولوں کے بچوں میں تقسیم کیں اور انہیں جنگ کی اپنے انداز میں  جنگ کی تباہ کاریوں کی تصویر کشی کرنے کی ترغیب دی۔ بچوں نے نہایت ہنرمندی سے تصویری خاکے تیار کیے ،جو ترکی میں ناظرین کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے۔ تصویروں خاکوں میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو بم گراتے، لاشوں کے گرتے اور مکانات کو مسمار ہوتے دکھاگیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نونہالوں نے اپنے قلم سے اپنی آپ بیتی کو خاکوں کے ذریعے بڑی خوبصورتی سے ظاہر کیاہے۔ خاکوں میں بچے بتاتے ہیں کہ بمباری کے دوران کس طرح  وہ اپنے گھروں سے بھاگ کرباغات میں پناہ لیتے ہیں اور واپس آتے ہیں تو اپنے مکان کو مسمار پاتے ہیں۔ عبداللہ آیتکین نے غزہ کے بچوں کے تیار کردہ خوبصورت خاکوں کو بہتر انداز میں نمایاں کرنے کے لیے 25 میٹر طویل کپڑے کا ایک بینر تیار کیا جس پران تصاویری خاکوں کو چسپاں کیاگیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی بچوں کے تیار کردہ خاکوں کو دیکھا اور ان کے فن کی تعریف کی۔ پروگرام کے انچارج عبداللہ آیتکین نے میڈیا کو بتایا کہ مصری اور اسرائیلی حکام کی جانب سے عائد پابندیوں کے باعث وہ بڑی تعداد میں خاکوں کو ترکی نہیں لاسکے، جو تصویری خاکے لائے گئے انہیں پلاسٹک کے چھوٹے چھوٹے پائپوں میں بند کرکے استنبول لایاگیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.