• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

محمود مبحوح کا بدلہ لینے کی قسم کھا لی ہے: مشعل

ہفتہ 30-01-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas5 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ دبئی میں ایک ہوٹل میں شہید پائے جانے والے حماس کے راہنما محمود المبحوح کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مبحوح کے قاتلوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے قتل کا بدلہ لینے کی قسم کھا رکھی ہے۔ جمعہ کے روز شہید کا جسد خاکی دمشق پہنچائے جانے کے بعد ان کی تدفین موقع پر جنازہ جنازہ میں شریک شہریوں سے خطاب میں خالد مشعل نے کہا کہ محمود مبحوح ایک مجاہد تھے جنہوں نے اپنا لڑکپن اور جوانی اللہ کے راستے میں گزار دی تھی۔ سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت ان کی آرزو تھی جو خدا نے پوری کی۔ لیکن اس کے جانے کے بعد حماس کے جانثار ابھی زندہ ہیں، قاتل یہ نہ سمجھیں کہ وہ بچ جائٓیں گے۔ ان کے قاتلوں کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا اور زمین پر انہیں کہیں بھی معافی نہیں ملے گی۔ خالد مشعل نے شہید مبحوح کے قاتلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مبحوح کو شہید کر کے فلسطینی عوام کو دکھ پہنچایا ہے، فلسطینی عوام اس دکھ کا ضرور بدلہ لیں گے اور دکھ پہنچانے والوں کو زیادہ شدت سے محسوس ہونےوالا دکھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سامنے اب تمام دروازے اور راستے کھلے ہیں، جہاں بھی چاہیں گے قاتلوں کو نشانہ بنائیں گے۔ حماس کے راہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام کے دشمن ہمیں مزاحمت ترک کرنے پر مجبور کر رہے ہیں لیکن غلط فہمی میں ہیں۔ حماس کی بنیاد ہی اس طرح کی قربانیوں سے ہوئی ہے اور اس کا سفر لازوال قربانیوں پر مشتمل رہا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ دھونس اور دھاندلی جیسے اقدامات اور ہتھکنڈے ہمیں آزادی اور اسرائیل کے خاتمے جیسے مطالبات سے نہیں روک سکتے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.