• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس کے مفتی اعظم کی فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ میں حاضری کی اپیل

جمعرات 20-08-2009
in فلسطین
0
mufti1
0
SHARES
0
VIEWS

mufti1 بیت المقدس اورمقبوضہ فلسطین کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے یہودی فوجیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی دیواریں پھلانگ کراند داخل ہونے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 بیت المقدس میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہودی فوجیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جبکہ فلسطینی عوام قبلہ اول کو نذرآتش کرنے کی سازش کے چالیس سال پورے ہونے پراپنے افسوس کا اظہا کررہے ہیں۔ شیخ محمد حسین کا کہناتھا کہ یہودی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی انتہا پسند یہودیوں کواپنے مذموم مقاصد آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اسرائیل ایک جانب مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور دوسری جانب فوج اور انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی کھلی چھٹی دے رکھی  ہے۔ مفتی اعظم نے اسرائیلی حکومت کے ان اقدامات کو خطے کے امن اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے نہایت خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ مسجد اقصیٰ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ یہودیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ شیخ محمد حسین نے کہا کہ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں قبلہ اول فلسطینی عوام سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ اسے نہ صرف آباد رکھا جائے بلکہ اس کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت شہریوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.