
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی کنارے کے ’’سی‘‘ علاقے میں محمود عباس اور سلام فیاض کی حفاظت اسرائیلی سیکورٹی اہلکار کرتے ہیں- جس کا مقصد ان رہنماؤں کو دونوں جانب سے حفاظت دینا ہے- ان رہنماؤں پر انتہا پسند فلبسطینی عناصر اور یہودی آبادکاروں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے- اخبار کے مطابق اس خبر پر سلام فیاض کے ترجمان نے ردعمل کا اظہار کرنے سے انکار کردیا-
