• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

غزہ کے بارے میں مسلم حکمرانوں کا رویہ قابل رحم ہے: اردگان

پیر 18-01-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

tayyip-erdogan-turkish-premier-recep2 ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے مسلم حکمرانوں کی جانب سے غزہ کی پٹی کے بارے میں اپنائے گئے کمزور اور بزدلی پر مبنی موقف کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس رویے کو”قابل رحم” قرار دیا ہے۔ اتوار کے روز خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل ایک فرانسیسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک وزیراعظم نے کہا کہ بد قسمتی سے غزہ کے مفلوک الحال عوام کے حوالے عالم اسلام کو جو موقف اختیار کرنا چاہیے تھا، اس میں وہ بری طرح ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں کے موقف کو "قابل رحم قرار دیا”۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس غزہ پر اسرائیل کی بد ترین دہشت گردی کے دوران بھی عالم اسلام تذبذب کا شکار رہا اور اسرائیل کے حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی اختیار نہیں کی گئی، غزہ پر حملے کے بعد شہر کی تباہی کے تناظر میں اس کی تعمیر نو کے سلسلے میں بھی کوئٓی قابل قدر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ طیب اردگان نے یہ انٹرویو ایک ایسےوقت میں دیا ہے جبکہ حال ہی میں اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک ترکی کا دورہ کر کے واپس اسرائیل آئے ہیں۔ اسرائیلی وزیردفاع کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنا اور تعلقات کو معمول پر لانا تھا، تاہم دورے کے دوران وزیردفاع ترک وزیراعظم اور صدر سے ملاقات نہیں کر سکے۔ جس کے باعث مبصرین ان کے دورے کو ناکام خیال کرتے ہیں۔ طیب اردگان سے جب پوچھا گیا کہ آیا ان کی اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ حالات میں اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقات کو مناسب نہیں سمجھتے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.