اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ فلسطینی عوام کے لیے نور اور صہیونیوں پر آگ بنا رہے گا-
حماس فلسطینی جماعتوں کے درمیان اتحاد چاہتی ہے- فلسطینی عوام اس وقت مشکل حالات میں ہے لیکن ان شاء اللہ جلد فتح فلسطینی عوام کے قدم چومے گی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے شام کے دارالحکومت دمشق سے غزہ میں ایف اے کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے ٹیلی فونک خطاب میں کیا- انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور ناکہ بندی کے باوجود غزہ فلسطینی عوام کے لیے نور اور اسرائیلیوں اور اس کے حواریوں پر آگ بنارہے گا- فلسطینی عوام قرب و بعد سے مشکلات سے دوچار ہے، لیکن اللہ کی مشیت سے جلد کامیابی فلسطینی عوام کا مقدر بنے گی- خالد مشعل نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی تحسین کی اور انہیں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ امت کا مستقبل ہیں- انہیں ہی مستقبل میں مسئلہ فلسطین کا بیڑا اٹھانا ہے- خالد مشعل نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے لیے صرف بہادری ہی کافی نہیں ہے بلکہ مسئلہ فلسطین کو بہادری اور عقل دونوں کی ضرورت ہے-