مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنان کے خلاف عباس ملیشیا کی کارروائیاں جاری ہیں- گزشہ روز مغربی کنارے میں مختلف علاقوں سے حماس کے مزید تین کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا-
قلقیلیہ سے ناصر رابی ،نابلس سے جمال شوی اور جنین سے جامعہ القدس کے طالب علم قدری محمود دعواد کو گرفتار کیا گیا- اسی سلسلے میں عباس ملیشیا نے طوباس میں قانون ساز اسمبلی کے دفترکے اسیر ڈائریکٹر محمد ہاشم کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات سے مسلسل تین ماہ سے روکے رکھا تھا- گزشتہ تین ماہ عزیز واقارب میں کسی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی – دوسری جانب گزشتہ ماہ سے گرفتارنجیب احمد کو دوبارہ تفتیش کیلئے الظاہریہ جیل سے الخلیل منتقل کر دیا گیا- انہوں نے اپنے رشتہ داروں کے جنازے میں شرکت کیلئے ایک دن کی رہائی کی درخواست کی تھی لیکن عباس ملیشیا نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا