• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کے رات کو چھاپے، گھروں میں سوئے20 فلسطینی اٹھا لیے

جمعہ 03-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6277
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ غرب اردن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فورسز نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں سوئے 20 فلسطینیوں کو اٹھا کر حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں صہیونی فوج نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی اور قیمتی سامان، نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت عوا کے مقام پر تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا۔

نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی آٹھ جیپوں نے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے بیت عوا میں چھاپہ مارا اور گھروں میں سوئے تین فلسطینیوں عمر مسالمہ، غازی فاروق اور عالی عارف سویطی کو ہتھکڑیاں لگا کر انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

جنوبی الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔ الظاھریہ قصبے میں شہید فلسطینی سعد قیسیہ کے گھر پر چھاپے کے علاوہ اطراف میں بھی گھر گھر تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کی گئی۔

خیال رہے کہ سعد قیسیہ کو کل اسرائیلی فوج نے ایک صہیونی آباد کار پر چاقو کےحملے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے الخلل میں رمانہ اور زبوبہ قصبوں میں شہریوں کے گھروں پر آنسوگیس کے گولے بھی برسائے۔

ادھر نابلس میں جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے بیتا اور عورتا قصبوں میں تلاشی کے دوران پانچ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت سامرشراب، عبدالسلام عواد، علی لولح، محمد قواریق اور محمد اسعید کے نام سے کی گئی ہے۔ پانچ شہری ماضی میں بھی اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کرد بیان میں کہا گیا ہے کہ رات گئے تلاشی کی کارروائیوں میں 20 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں بعض شہری اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی اداروں کو صہیونی آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں مطلوب تھے۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ تازہ گرفتایوں میں ایک 12 سالہ بچے ھمام راضی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ادھر بیت المقدس میں کفر عقب اور حزما کے مقامات پر تلاشی کی کاروائیوں کےدوران اسرائلی فوج نے گھروں میں گھس کر سوئے ہوئےشہریوں کو زدو کوب کیا۔ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ گھروں میں موجود سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقد اور زیورات لوٹ لیے۔

Tags: اسرائیلی فوج کے رات کو چھاپے، گھروں میں سوئے20 فلسطینی اٹھا لیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.