• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مصر کو غزہ نہیں بلکہ اسرائیل سے خطرہ ہے: خالد مشعل

منگل 05-01-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

khaled-mishaal-hamas-political-chief-press-conference اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی مصالحت کے حوالے سے حماس کا مؤقف سمجھتا ہے- انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل سے فلسطینی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس میں سرفہرست فلسطینی مصالحت کا مسئلہ تھا- خالد مشعل نے کہا کہ جن مسلمان رہنماؤں سے ان کی ملاقات ہو رہی ہے وہ حماس کے مؤقف کو سمجھ رہے ہیں- فلسطینیوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے حماس مصری تجویز کو مسترد یا تبدیل نہیں کرنا چاہتی- وہ چاہتی ہے کہ قاہرہ میں فلسطینی گروپوں کو درمیان جو باتیں طے پائیں تھیں ان پر عمل کیا جائے- خالد مشعل نے مزید کہا کہ وہ فلسطینی مصالحت کے لیے فلسطینی صدر محمود عباس سے کہیں بھی کسی بھی وقت ملنے کیلئے تیار ہیں- انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ان سے برا بھی کیا ہو تب بھی وہ ان سے ملنے کے لیے تیار ہیں- صرف اسرائیل کی طرف ہاتھ بڑھانا ممکن نہیں ہے- خالد مشعل نے یہودی آبادکاری کے حوالے سے کہا کہ اسرائیلی ہٹ دھرمی کے خلاف مسلمانوں کا متحد ہونا ضروری ہے- اسرائیل کو پیغام دینا چاہیے کہ عرب ممالک کے پاس دیگر راستے بھی ہیں- غزہ سرحد پر مصر کی جانب سے زیر زمین فولادی دیوار کی تعمیر کے حوالے سے خالد مشعل نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مصری قیادت دیوار کی تعمیر کے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل کردے گی- خالد مشعل نے واضح کیا کہ مصر کو غزہ سے کوئی خطرہ نہیں ہے- اصل خطرہ اسرائیل سے ہے وہ سب کا دشمن ہے-

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.