دو صد سے زائد جنونی یہودیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کا محاصرہ کر لیا اور یہودی عبادت گاہ کی نام نہاد تباہی کی سالانہ برسی مناتے ہوئے تالمود کی رسومات ادا کیں-
اقصی فاؤنڈیشن برائے اوقاف و آثار کے مطابق یہودی مسجد اقصی کے صحن کے مختلف حصوں میں پھیل گئے اور یہودی مذہبی رسوامات ادا کرت ہوئے مسجد کے حجروں میں بھی داخل ہو گئے- اس موقع پر قابض اسرائیلی فوج انہیں مکمل تحفظ فراہم کرتی رہی- فاؤنڈیشن نے فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ مسجد اقصی کو یہودیوں کی سازش سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں-