• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عالمی برادری بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: ابوشعر

منگل 29-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

dr-taleb-abu-shaar-the-minister-of-awkaf-endowment-and-religious-affairs-in-gaza-strip فلسطینی وزیراوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر طالب ابو شعر نے بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے مزید 692 مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیت کے مجرمانہ اقدامات کا سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ پیر کے روز غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے اسرائیل کو امریکا کی سرپرستی حاصل ہے اور قابض صہیونی ریاست امریکی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ابو شعر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر باراک حسین اوباماکی پالیسی اور ان کے وعدے ان کی شخصیت کے حوالے سے ایک سوالیہ نشان بن گئے ہیں، انہوں نے عالم اسلام کے سامنے خود کو ایک امن پسند شخصیت کے طور پر پیش کرنے کا دعویٰ کیا تھا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے لیے اقدامات کا بھی وعدہ کیا تھا تاہم، امریکی صدر کے تمام وعدے بے ثمر ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں مزید سینکڑوں مکانات کی تعمیر کا اعلان نیتن یاھو کی حکومت کے قیام امن کی کوششوں کے دعووں کی نفی ہے۔ مزید مکانات کی تعمیر کے اعلان سے واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیل قیام امن کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلسطینی وزیراوقاف نے عالم اسلام اور عالم برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.