• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

غزہ کے گرد دیوار ظلم کی ایک شکل ہے، مصرعمل درآمد روک دے: حزب اللہ

پیر 28-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

egyptian-construction-of-a-steel-wall-along-its-borders-with-the-gaza-strip2 لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ شیخ حسن نصر اللہ نے غزہ کے گرد مصر کی جانب سے لگائے جانے والی آہنی دیوار کی شدید مذمت کرتے ہوئے تعمیر کا عمل فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کے روز بیروت میں یوم عاشورہ کے دوران ماتمی جلوس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ غزہ کے راستے بند کرنا ایک ظالمانہ اقدام ہے۔ یہ اقدام آزاد دنیا، عالم اسلام اور عرب ممالک کے لیے باعث عار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے تین سال سے غزہ کا معاشی محاصرہ کر رکھا ہے جس کے باعث یہ زمین کربلا کا منظر پیش کر رہی ہے، ایسی حالت میں مصر کی جانب سے غزہ کے شہریوں کا ناطقہ بند کرنے ان کے سانس لینے کی آخری سہولت بھی سلب کی جا رہی ہے۔ حسن نصر اللہ نے عالم اسلام اور عرب دنیا کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے ساتھ روا رکھنے جانے والی سلوک کی شدید مذمت کی اور کہا کرہ ارض پر ڈیڑھ ارب مسلمان اور وسائل سے مالامال مسلم دنیا کے ہوتے ہوئے غزہ میں ڈیڑھ ملین شہری بھوک اور افلاس سے جانوں سے گذر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے مسائل اور مشکلات میں عالم اسلام برابر کا شریک ہے، کیونکہ فلسطینیوں کے لیے نہ صرف کوئی قدم اٹھایا گیا ہے بلکہ ان کی زندگی اجیرن بنانے کے لیے ان پر زمین مزید تنگ کی جا رہی ہے۔ حسن نصر اللہ نے مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے شہریوں کو کچھ دے نہیں سکتا تو کم ازکم کے لیے زمین تنگ نہ کرے، ورنہ اس کے منفی اثرات مصر پر بھی مرتب ہوں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.