• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دو فلسطینی شہداء سات ماہ بعد سپرد خاک

بدھ 25-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1477
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں سات ماہ قبل شہید ہونے والے دو فلسطینی شہریوں 15 سالہ حسن مناصرہ اور 33 سالہ علاء ابو جمل کو ان کے ورثاء کے حوالے کئے جانے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے دونوں شہداء حسن مناصرہ اور علاء ابو جمل کے جسد خاکی دو روز قبل ان کے خاندانوں کے حوالے کیے تھے، جس کے بعد انہیں گذشتہ روز بیت المقدس میں سپرد خاک کیا گیا۔

نامہ نگار نے بتایا کہ دونوں شہداء کی تدفین کے موقع پر فضاء انتہائی سوگوار تھی۔ دونوں شہداء کے جسد خاکی مسلسل سات ماہ تک برف خانے میں رکھنے جانے کے باعث گل سڑ چکے تھے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ قابض فوج نے شہداء کے اہل خانہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ دونوں شہداء کی تدفین کے موقع پر صرف 40 افراد کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دیں۔ اس سے زیادہ افراد کو ان کے گھروں کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینی شہریوں اور سرکاری حکام کو بھی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا، تاہم اس کے باوجود بڑی تعداد میں شہری شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شریک ہوئے۔ دونوں کو بیت المقدس میں باب الاسباط قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

دونوں فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ قابض پولیس نے انہیں کہا تھا کہ اگر چالیس سے زیادہ افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی تو وہ ان سے 40 ہزار شیکل جرمانہ وصول کریں گے۔

خیال رہے کہ حسن مناصرہ کو قابض فوج نے 12 اکتوبر 2015ء کو بیسگات زئیف یہودی کالونی کے قریب گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ اس کے اگلے روز علاء ابو جمل کو مغربی بیت المقدس میں شہید کیا گیا۔ دونوں شہداء کے جسد خاکی سات ماہ سے زائد عرصے تک اسرائیلی فوج کی تحویل میں رکھے گئے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineدو فلسطینی شہداء سات ماہ بعد سپرد خاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.