• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انتہا پسند یہودا گلیک کی قیادت میں یہودی بلوائی قبلہ اوّل میں داخل

منگل 24-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1466
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا اشتعال انگیز اور مکروہ سلسلہ جاری ہے۔ سوموار کے روز بھی درجنوں یہودی انتہا پسند اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ قبلہ اوّل میں داخل ہونے والے یہودیوں کی قیادت انتہا پسند ربی یہوداگلیک کررہے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مستعفی ہونے والے اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون کی جگہ یہودا گلیک پارلیمنٹ کا رکن بننے کے بعد پہلی بار انتہا پسندوں کے ہمراہ قبلہ اوّل میں داخل ہوا۔

مقامی فلسطینی شہریوں اور عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودا گلیک کی قیادت میں قبلہ اوّل میں داخل ہونے والے یہودیوں کو پولیس اور فوج نے گھیرے میں لے رکھا تھا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں کو قبلہ اوّل سے دور کردیا گیا تھا اور تمام داخلی اور خارجی راستے بہ جز مراکشی دروازے کے بند کردیے گئے تھے کیونکہ مراکشی دروازے سے یہودی آباد کاروں نے قبلہ اوّل میں داخل ہونا تھا۔

مسجد اقصیٰ کے اندر موجود فلسطینی نمازیوں اور معتکفین نے یہودی شرپسندوں کو وہاں سے باہر نکالنے کی کوشش کی مگر قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو زدو کوب کیا اور انہیں یہودی شرپسندوں کے قریب آنے سے روک دیا گیا۔

یہودی آباد کاروں کی آمد کے موقع پر فلسطینی خواتین کو مسجد کے باہر روک دیا گیا تو انہوں نے وہیں کھڑے ہو کرتلاوت کلام پاک شروع کردی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتہا پسند یہودا گلیک کی قیادت میں یہودی بلوائی قبلہ اوّل میں داخل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.