فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قومی حکومت کے وزیر برائے محنت مامون ابو شہلاء نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے غزہ کی پٹی کے 10 ہزار افراد کو مرحلہ وار بنیادوں پر عارضی ملازمتیں دینے کے ایک پروگرام کے لیے رجسٹریشن شروع کی ہے۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابو شہلاء کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح سنہ 2015ء میں 41 فی صد رجسٹرڈ کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کی بنیادی وجہ اسرائیل کی طرف سے عائد پابندیاں اور غزہ کی ناکہ بندی ہے۔
مامون ابو شہلاء کا کہنا تھاکہ حکومت غزہ کے بے روزگار شہریوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کی کوششیں جاری رکھے گی۔ دس ہزار نوجوانوں کو عارضی بنیادوں پر نوکریاں دینے کا پرگرام بھی انہیں کوششوں کاحصہ ہے۔ چھ ماہ کے لیے دس ہزار افراد کو مختلف مراحل میں ملازمیں فراہم کی جائیں گیں۔
