• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

لائبرمین کی گیدڑ بھبکیوں سے فلسطینی قوم خوف زدہ نہیں ہوگی:حماس

ہفتہ 21-05-2016
in حماس
0
0Pala1444
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیل کے نو منتخب وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنے دفاع سے غافل بھی نہیں ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ لائبرمین کی دھمکیاں فلسطینی قوم کو خوف زدہ نہیں کرسکتیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے قائدین نے اسرائیل کی جانب سے جارحیت کی دھمکیوں کو مسترد کردیا۔ حماس رہنما فتحی حماد نے کہا کہ القسام بریگیڈ اور دیگر مزاحمتی تنظیمیں دشمن کے خلاف طاقت کا ایک نیا توازن قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت میں غزہ میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

حماس رہنما نے القسام بریگیڈ سے اپیل کی کہ وہ صہیونی دشمن کے خلاف اور فلسطینی قوم کے دفاع کے لیے بھرپور تیاری کریں۔

اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون کے استعفے اور آوی گیڈور کے وزارت دفاع کے منصب پر فائز ہونے سے متعلق حماس نے اپنے موقف میں وضاحت کی کہ فلسطینی قوم کے لیے لائبرمین اور یعلون دونوں یکساں دشمن ہیں۔ حماس کی قیادت کو قاتلانہ حملوں میں شہید کرنے کی لائبرمین کی دھمکیاں نئی نہیں ہیں۔ مسٹر لائبرمین کی گیدڑ بھبکیوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ اگر فلسطینی قوم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کا بدلہ جنگ اور حملے کا بدلہ حملہ ہوگا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.