• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا مرتکب قرار

جمعہ 20-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1431
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایک منظم حکمت عملی کے تحت معصوم پرفلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’مرکز برائے انسانی حقوق‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے میں قابض فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 7 فلسطینی شدید زخمی ہوئے جب کہ غزہ کی پٹی کے 12 ماہی گیروں سمیت 48 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی املاک پرحملے بھی اسرائیلی فوج اور حکومت کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں دو روز پیشتر اسرائیلی فوج کی موجودگی میں غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں فلسطینیوں شہریوں کا زیتون کا ایک باغ جلا ڈالا گیا جس کے نتیجے میں 30 قیمتی اور پھل دار درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے میں 57 مرتبہ چھاپے مارے، پانچ بچوں اور ایک رکن پارلیمنٹ سمیت 36 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔ اس کے علاوہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایک ہفتے میں القدس میں تین مکانات مسمار کیے گئے جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی بے گھر ہوئے۔

رپورٹ میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں اور اس کے منفی اثرات کا بھی تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ کی پٹی کی 21.1 فی صد آبادی فاقہ کشی پرمجبور ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں غربت کی شرح 38.8 فی صد تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 21.1 فی صد فلسطینی فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ اسرائیل کی دس سال سے عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں بے روزگاری کی شرح 44 فی صد سے تجاوز کرچکی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.