شرکائے کانفرنس نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کیا جائے اور فلسطین واپس آنے کا حق دیا جائے جبکہ اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے فلسطینی مظلومین کے حقوق کا دفاع کرے۔
شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہونے تک پوری دنیا میں امن نہیں آسکتا۔عالم اسلام اور او آئی سی کی خاموشی شرمناک ہے۔ کسی محمود غزنوی کا انتظار کیے بغیر نوجوانوں کو سامنے آنا ہو گا۔مقررین نے کہا کہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطین یا عرب اقوام سے متعلق نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کا اہم ترین اور انسانیت کا مسئلہ ہے ۔
مقررین نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیل غاصب اور نسل پرست ناجائز ریاست ہے اور عالم اسلام اگر متحد ہو جائے تو 10دنوں میں یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں طلباء اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بڑی تعداد موجود تھی۔شرکاء نے پریس کلب کے سامنے واک بھی کی اور اسرائیل کے قیام کے ناپاک یوم کو یوم سیاہ کے طور پر مناتےÂ ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔






