فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ازحاق ہرٹزوگ نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاھو اور لائبرمین کے درمیان مصالحت اور اتحاد جنونیوں کا اکٹھ ہے اور وہ جنونی سیاست دانوں کی حکومت گرانے کے لیے جنگ جاری رکھیں گے۔ اپویشن لیڈر نے لیبر پارٹی کی رہنما چیلی یحمیوفیٹچ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیتن یاھو اور لائبرمین کے اتحاد کی ذمہ داری ان پرعائد ہوتی ہے کیونکہ انہوں ہی نے حکومت کے ساتھ اتحاد کی کوششوں کو سبوتاژ کیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ اگر لیبر پارٹی حکومت سازی کے معاملے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرتی تو نیتن یاھو اور آوی گیڈور لائبرمین کو اتحاد کا موقع نہ ملتا اور لائبرمین وزارت دفاع کا قلم دان حاصل نہ کر پاتا۔
خیال رہے کی اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے یہ نیوز کانفرنس ایک ایسے وقت میں کی جب گذشتہ روز شدت پسند سیاست دان آوری گیڈور لائبرمین نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت میں شمولیت اعلان کیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے لائبرمین کو موشے یعلون کی جگہ ملک کا وزیر دفاع مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
