• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کاروں کا عورتوں اور بچوں سمیت مسجد اقصیٰ پر دھاوا

جمعرات 19-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1420
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بدھ کے روز بڑی تعداد میں یہودی آبادکاروں نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس اور فوج نے یہودی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کار اپنے خاندانوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے مسجد کے اندر داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کرتے رہے۔

اس موقع پر مسجد اقصی میں موجود دینی مدرسے طلباء اور حفاظ قران نے یہودی آباد کاروں کو روکنے کی کوشش کی مگر اسرائیلی پولیس نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ فلسطینی شہریوں نے یہودیوں کی آمد کے موقع پر ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہودی آباد کاروں اور ان کے خاندانوں کی آمد کے موقع پر فلسطینی خواتین کو قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روک دیا گیا جس پر انہوں نے قبلہ اوّل کے باہر کھڑے ہو کر تلاوت کلام پاک شروع کر دی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.