فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدر السیسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ حکومت فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت اور صلح کرانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دونوں فلسطینی جماعتوں حماس اور فتح پر زور دیا کہ وہ قومی مفادات کی خاطر اپنے اختلافات بھلا کر باہم متحد ہو جائیں۔
دوسری جانب حماس نے مصری صدر کی پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت قومی مفاہمت کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی ثالثی کی کوشش کا خیرمقدم کرے گی۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے کہا کہ ان کی جماعت نے قومی مفاہمت کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے وہ اب بھی تیار ہیں۔ مصری صدر کا حماس اور فتح میں صلح کرانے کا اعلان خوش آئند اور امید افزاء ہے۔
