• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل میں پابند سلاسل فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 7 ہو گئی

بدھ 18-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1402
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے کل منگل کے روز ایک کارروائی میں فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن عبدالجابر مصطفیٰ فقہاء کو رام اللہ میں ان کی رہائش سے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا ہے۔ فقہا کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے منگل کے روز رام اللہ میں فلسطینی رکن پارلیمنٹ عبدالجابر فقہاء کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ گھر میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور بعد ازاں 49 سالہ رکن اسمبلی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

عبدالجابر فقہاء کو ایک سال قبل اسرائیلی حکام نے مسلسل 26 ماہ انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید میں رکھنے کے بعد رہا کیا تھا۔

اسیران فلسطین اسٹڈی سینٹر کی ترجمان امینہ طویل کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے رکن اسمبلی متعدد موذی امراض کا بھی شکار ہیں۔ بلند فشار خون کے ساتھ ساتھ ان کے خون میں کولسٹرول کی بھی غیرمعمولی مقدار کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ ماضی میں بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہوتے اور اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹتے رہے ہیں۔ انہیں آخری بار گذشتہ برس 26 ماہ کی انتظامی حراست کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی جیل میں اس وقت سات فلسطینی ارکان اسمبلی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں چار بار عمر قید کی سزا پانے والے مروان البرغوثی، 30 سال قید کے سزا یافتہ احمد سعدات، 15 ماہ کے لیے پابند سلاسل خالدہ جرار، حسن یوسف، حاتم رباح قفیشہ، محمد محمود ابو طیر شامل ہیں۔

Tags: israeliThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل میں پابند سلاسل فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 7 ہو گئی،palestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.