• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے 7 موبائل شیلٹر مسمار کردیے

منگل 17-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1397
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران یورپی یونین کی جانب سے فلسطینیوں کو دیے گئے موبائل شیلٹر مسمار کر دیے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مکان کی چھت سے محروم ہو گئے ہیں۔ ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں قابض فوج نے ایک دوسری کارروائی میں فلسطینیوں کا ایک زرعی فارم مسمار کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے منگل کو علی الصباح مشرقی بیت المقدس میں العیزریہ کالونی میں جبل البابا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی رہائش کے لیے استعمال ہونے والے سات شیلٹر مسمار کردیے۔ یہ شیلٹر بے گھر افراد کو یورپی یونین کے ممبر مماک کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا اسرائیلی فوجیوں اور اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کے ہمراہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے عہدیداروں نے جبل البابا کا محاصرہ کیا اور فلسطینی شہریوں کو ان کے عارضی گھروں سے نکالنے کے بعد بلڈوزروں کی مدد سے انہیں مسمار کر دیا۔ ان شیلٹروں میں متعدد فلسطینی بدو خاندان رہائش پذیرتھے۔

خیال رہے کہ جبل البابا کے مقام پر فلسطینیوں کے شیلٹروں کی مسماری کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی قابض فوج یہاں پر عارضی طور پر رہائش اختیار کرنے والے فلسطینیوں کو بے گھر کرتی رہی ہے۔ یہاں پر آباد ہونے والے فلسطینی سنہ 1948ء کو قیام اسرائیل کے وقت ھجرت کر کے یہاں آئے تھے۔ جبل البابا میں عارضی طور پر رہائش اختیار کرنے والے کل 56 خاندانوں کے 300 افراد رہائش پذیر ہیں۔ یہ شہری اپنی جگہیں بدلتے رہتے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے 7 موبائل شیلٹر مسمار کردیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.