• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کو نہیں مانتے، فلسطین کے چپے چپے کو آزاد کرائیں گے:حماس

اتوار 15-05-2016
in حماس
0
0Pala1371
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سنہ 68 سال پیشتر صہیونی ریاست کے قیام کی یاد میں آج 15 مئی کو ہرسال کی طرح ’یوم نکبہ‘ منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں آزادی فلسطین کے لیے اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کو کسی صورت میں آئینی طورپر تسلیم نہیں کرے گی۔ اسرائیل ایک ناجائز اور قابض ملک ہے۔ حماس تمام فلسطینیوں اور ارض فلسطین کے چپے چپے کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس آج تک فلسطین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوئی اور نہ ہی آئندہ ایسا کرے گی۔ تمام فلسطینیوں کو صہیونی چنگل سے نجات دلانے اور فلسطین کے چپے چپے کو دشمن کے تسلط سے آزاد کرانے کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔ مسلح مزاحمت اور جہاد فلسطینی قوم کے پاس آزادی کا اہم ترین اور موثر ہتھیار ہے اور حماس مزاحمت کے ہتھیار کو ترک نہیں کرے گی۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ فلسطینی قوم نے آزادی کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں اور مظالم جھیلے ہیں۔ ہمارے بیٹوں، بچوں، بیٹیوں،ماؤں اور نوجوانوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو سینچا ہے۔ آج اگر ہم اسرائیل کو تسلیم کرلیتے ہیں تو ہم ان شہداء کے مجرم ہوں گے۔ اس لیے حماس شہادت اور عزیمت کے راستے پر چلتی رہی گی۔ جلد یا بدیر صہیونی غاصب فلسطین سے نکل جائیں گے۔

حماس نے عالمی برادری کی جانب سے فلسطینی قوم کو نظرانداز کیے جانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا عالمی ادارے اور بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کو انصاف فراہم نہیں کرسکی۔ آج بھی لاکھوں فلسطینی دوسرے ملکوں میں پناہ گزین کیمپوں میں کسمپرسی کے عالم میں زندگی بسرکرنے پرمجبور ہیں۔ فلسطینی مہاجرین کی واپسی فلسطینی قوم کے بنیادی اور دیرینہ مطالبات میں سے ایک ہے۔ جب تک فلسطینی پناہ گزینوں کوواپس وطن میں آنے کا حق نہیں دیا جاتا ہماری جدو جہد اس وقت تک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ 15 مئی 1948ء کو ارض فلسطین میں قیام اسرائیل کے ناسور کا بیج بویا گیا۔ آج اسے 68 برس ہوچکے ہیں۔ فلسطینی عوام آج بھی سراپا جدو جہد ہیں اور آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔ فلسطینی قوم پندرہ مئی کو ہرسال ’یوم نکبہ‘ کے طورپر اس عزم کے ساتھ مناتی ہے کہ آزادی کی منزل کے حصول تک قابض اسرائیل کے خلاف جہاد جاری رکھا جائے گا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل کو نہیں مانتے، فلسطین کے چپے چپے کو آزاد کرائیں گے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.