• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ اور غرب اردن میں صہیونی فوج کا پرامن مظاہرین پرطاقت کا استعمال

اتوار 15-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1363
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقوں مقبوضہ مغربی کنارےکے مختلف شہروں اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی توسیع پسندی اور دیوار فاصل کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلیوں پر قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی رام اللہ میں بعلین کے مقام پر یہودی آباد کاری اور نسلی دیوار کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پرامن اور نہتے مظاہرین پر صہیونی فورسز نے آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ لاٹھی چارج کیا اور ان پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی تو گیس کے درجنوں گولے شہریوں کے گھروں میں جا لگے جس کے نتیجے میں گھروں میں موجود خواتین اور بچے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق صہیونی فوج نے رام اللہ میں ایک کارروائی کے دوران دیوار فاصل کے خلاف احتجاجی مظاہرے منظم کرنے والی قومی کمیٹی کے رابطہ کار عبداللہ ابو رحمہ اور ایک غیرملکی سماجی کارکن جس کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

غزہ میں احتجاجی مظاہرے

ادھرجمعہ کی شام غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی مسلسل دراندازی اور جارحیت کے خلاف سیکڑوں شہری قابض اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پرنکل آئے۔

وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ میں واقع ملٹری اسکول کے احاطے میں جمع فلسطینی شہریوں نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قابض فوج کی مسلس دراندازیوں کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک شہری کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ اسے شہداء الاقصیٰ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ اور غرب اردن میں صہیونی فوج کا پرامن مظاہرین پرطاقت کا استعمال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.