• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فرانسیسی وزیرخارجہ اسرائیلی وزیراعظم سے کل اہم ملاقات کریں گے

ہفتہ 14-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1358
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فرانس کے وزیرِخارجہ امن مساعی کے ضمن میں کل اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ کل اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فرانسیسی وزیرخارجہ جان مارک ایک ایسے وقت میں اسرائیل کے دورے پرپہنچ رہے ہیں جب مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے فرانس کی اعلان کردہ عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کی اسرائیل کی طرف سے مخالفت کی گئی ہے۔ اس مخالفت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ فرانسیسی حکومت کی طرف سے فلسطین ۔ اسرائیل امن مذاکرات کی بحالی کے لیے مئی کے آخرمیں عالمی امن کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، مگر اسرائیل نے اس کانفرنس کی مخالفت کی ہے جب کہ فلسطینی اتھارٹی نے فرانسیسی اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ جان مارک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دورہ اسرائیل کے دوران بنجمن نیتن یاھو کو فرانس کے امن اقدام پر قائل کرنے اور عالمی امن کانفرنس کا بائیکاٹ ترک کرنے کا فیصلہ واپس لینے پر قائل کریں گے۔

ادھر اسرائیلی حکومت کے ایک ذریعے نے اخبار’’ہارٹز‘‘ کو بتایا کہ تل ابیب نے فرانس کےامن اقدام کو کلی طور پر مسترد نہیں کیا ہے تاہم اسرائیل کو اس کانفرنس کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں۔

خیال رہے کہ فرانس کی طرف سے 30 مئی کو مشرق وسطیٰ عالمی امن کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں 20 ممالک کے مندوبین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مندوبین کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفرانسیسی وزیرخارجہ اسرائیلی وزیراعظم سے کل اہم ملاقات کریں گے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.