• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مذہبی رسومات کی آڑ میں یہودی شرپسندوں کے غرب اردن میں دھاوے

ہفتہ 14-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1354
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غرب اردن میں صہیونی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں نے کئی مقامات پر اشتعال انگیز دھاوے بولتے ہوئے مقامی فلسطینی شہریوں کو ہراساں کرنا شروع کیا ہے۔ گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں خربہ طانا شہر کے جنوب مغربی علاقے الحفیرہ اور کفیرت کے مقامات پر یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کی ادائیگی کی آڑ میں داخل ہوئے۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں یہودیوں نے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا اور ان کی املاک کی بھی توڑپھوڑ کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے کفیرت کے مقام پر دھاوا بولا اور وہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں فلسطینیوں کےخلاف نسل پرستانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا۔ یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اور عرب مردہ باد کے نعرے لگائے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز سیکڑوں یہودی جنین کے مختلف قصبات میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کی تھی۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فلسطینی بستیوں میں یہودی آباد کار جیپوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکراشتعال انگیز انداز میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر یہودیوں کی شرانگیزی کے خلاف فلسطینی شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.