• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترکی کا محصورین غزہ کے لیے طبی امداد کا تحفہ

منگل 10-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1303
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین اور حالیہ اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے کے لیے طبی امداد سے بھرا ایک ٹرک تحفے میں پیش کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انقرہ حکومت کی جانب سے ’’اطباء ۔ ارض ترکی‘‘ کی فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قائم برانچ کو طبی سامان پر مشتمل ایک ٹرک پہنچایا گیا ہے۔ طبی سامان میں ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ یہ امدادی سامان غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

ترکی کی تعاون و کورآرڈینیشن ایجنسی’’تیکا‘‘ کے رابطہ کار نے خبر رساں ایجنسی اناطولیہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی ادارے’’اطباء ارض ترکی‘‘ کو فراہم کیے ایک امدادی سامان کے ٹرک میں ادویات اور دیگر سامان شامل ہے۔ یہ سامان غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی امدادی سامان کا ٹرک اور ایک ایمبولینس غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کر دی جائے گی۔

ترکی کی جانب سے غزہ کی پٹی کو طبی امداد ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب غزہ وزارت صحت نے کہا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کے باعث اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت پائی جا رہی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ میں بنیادی ضرورت کی 140 اقسام کی ادویہ ناپید ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineترکی کا محصورین غزہ کے لیے طبی امداد کا تحفہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.