• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’یوم نکبہ‘ کی یاد میں فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال

پیر 09-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1285
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ارض فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کے 68 برس مکمل ہونے پر15 مئی کو ملک بھرمیں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے، جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں ’یوم نکبہ‘ کی یاد میں 50 ہزار افراد پر مشتمل ایک بڑے عوامی اجتماع کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطین میں 15 مئی کو’یوم نکبہ‘ اسرائیل کے قیام اور لاکھوں فلسطینیوں کو جبراً ملک بدر کرنے اور ہزاروں کو شہید کرنے کی یاد میں ایک ہولناک دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’یوم نکبہ‘ کے حوالے سے تقریبات اور جلسے جلوس نہ صرف سنہ 1948ء کے دوران اسرائیل کے قبضے میں چلے جانے والے شہروں میں منعقد کیے جائیں گے بلکہ مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں بھی یوم نکبہ تاریخی قومی جذبے اور اس عزم کے ساتھ منایا جائے گا کہ فلسطینی قوم دشمن کے غاصبانہ تسلط کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس حوالے سے سنہ 1948ء کے علاقوں میں قائم سماجی کمیٹیوں کے اتحاد ’’عوامی سوسائٹی‘‘ کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں 50 ہزار افراد کا ایک جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ جلوس ایک بڑی ریلی کی شکل میں اسرائیلی چیک پوسٹوں کی طرف مارچ کرے گا۔

عوامی کمیٹیز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم نکبہ کے موقع پر جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس منعقد کیے جائیں گے۔ اس دوران ایک بڑی ریلی اندرون فلسطین میں نکالی جائے گی۔ اس کے علاوہ بیت المقدس، غرب اردن کے شہروں رام اللہ، الخلیل نابلس اور بیت لحم میں بھی چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے جن میں شریک فلسطینی یہودی چیک پوسٹوں کی طرف مارچ کریں گے۔

یاد رہے کہ وسط مئی سنہ 1948ء کے دوران انتہا پسند یہودی جرائم پیشہ دہشت گردوں نے طاقت کے بل بوتے پر 8 لاکھ فلسطینیوں کو ان کے ملک سے نکال دیا تھا۔ فلسطین سے بے دخل کیے گئے پانچ ملین فلسطینی آج بھی غرب اردن، غزہ، بیت المقدس اور بیرون فلسطین پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گذار رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.