• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عزیمت کے پیکر سامی جنازرہ کی صہیونی زندان میں مسلسل بھوک ہڑتال 66 روز

ہفتہ 07-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1197
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید کیے گئے فلسطینی نوجوان سامی جنازرہ کی بھوک ہڑتال کو آج بہ روز ہفتہ 7 مئی کو 66 دن مکمل ہوگئے ہیں جس کےنتیجے میں اسیر کی طبی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے الفوار کیمپ سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ فلسطینی سامی جنازہ گذشتہ پچاس دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جنازہ تین بچوں کے باپ ہیں جن میں سے بڑے بیٹے فراس کی عمر 13 سال ہے۔

کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنازرہ کا بیشتر وقت بے ہوشی کے عالم میں گذرتا ہے۔ وہ اس وقت جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید میں ہیں۔

سامی جنازہ کو صہیونی فوج نے پہلی بار سنہ 1991ء میں حراست میں لیا۔ اس کے بعد وہ اب تک سات سال اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔

پچھلے سال 15 نومبرکو انہیں صہیونی حکام کی جانب سے حراست میں لینے کے بعد انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔ انہوں نے اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف 50 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کے مندوبین کا کہنا ہے کہ جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی پرکئی بارغشی کے دورے پڑ چکے ہیں۔ حالت تشویشناک ہونے کے باوجود نہ تو انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے مطالبات پرغور کیا جا رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعزیمت کے پیکر سامی جنازرہ کی صہیونی زندان میں مسلسل بھوک ہڑتال 66 روز
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.