• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس: فلسطینی خاندان اپنا مکان یہودیوں سے واپس لینے میں کامیاب

جمعہ 06-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1254
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے الخیاط نامی فلسطینی خاندان نے سلوان قصبے کی وادی حلوہ کالونی میں اپنا مکان 20 ماہ بعد یہودی تنظیم’’العاد‘‘ کے قبضے سے چھڑانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ العاد نامی گروپ نے ستمبر 2014ء کو خیاط خاندان کا مکان غیرقانونی طورپر قبضے میں لے لیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الخیاط خاندان کے وکیل مدحت دیبہ نے بتایا کہ شفیق الخیاط نامی فلسطینی خاندان نے بیس ماہ کی قانونی جنگ لڑنے کے بعد غصب شدہ اپنا مکان یہودیوں سے دوبارہ واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسرائیلی عدالت میں ’’العاد‘‘ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا، جس کے بعد عدالت نے تنظیم کو حکم دیا کہ وہ فلسطینی خاندان کا مکان فوری طورپر خالی کر دے۔

مدحت دیبا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے یہودی تنظیم کو حکم دیا ہے کہ وہ الخیاط خاندان کے مکان کا قبضہ فوری ختم کرتے ہوئے اس کی پہلی منزل فوری طورپر مالک مکان کےحوالے کرے۔ اسرائیل کی مرکزی عدالت نے بھی اس فیصلے کی توثیق کی ہے۔ مرکزی عدالت رواں سال مارچ میں مکان فوری طورپر خالی کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

خیال رہے کہ یہودی تنظیم العاد نے سنہ 2014ء کو بیت المقدس میں صہیونی پولیس کی مدد سے فلسطینی شہریوں کی کئی نجی املاک اپنی ملکیت قرار دے کران پرقبضہ کر لیا تھا۔ ان میں فلسطینی شہری شفیق الخیاط کا تین منزل مکان بھی شامل تھا، جسے صہیونی تنظیم نے اپنی املاک قرار دیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineالقدس: فلسطینی خاندان اپنا مکان یہودیوں سے واپس لینے میں کامیاب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.