• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بچی سمیت 13 فلسطینی گرفتار

جمعرات 05-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1246
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں ایک کم عمر بچی سمیت کم سے کم 13 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں اسیران کے امورپر نظر رکھنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں نے بیت لحم میں بیت فجار کے مقام سے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے جانے والے شہریوں کی شناخت 21 سالہ احمد صالح ثوابتہ، 19 سالہ فائز محمد طاطقہ،20 سالہ عمر عاید طقاطقہ اور 21 محمد جہاد طاطقہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

اخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ پکڑے جانے والے شہریوں میں دو سگے بھائی حاتم اور علی احمد صبارنہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ الخلیل شہر سے طلال ابو سنینہ کو حراست میں لیا گیا۔

بیت المقدس سے اسرائیلی فوج نے 17 سالہ آیت محمد ھندی نامی لڑکی، 15 سالہ محمد سمان منیٰ کو حراست میں لیا، جب کہ جنین شہر سے شادی نصرصلاح ، 44 سالہ عاطف روحی الصالحی اور طولکرم سے الشیخ نضال العبوشی کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بچی سمیت 13 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.