(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے برسلز میں قائم شمالی اوقیانوس کی تنظیم ’’نیٹو‘‘ کے صدر دفتر میں اپنا خصوصی دفتر کھولنیں کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ نے کئی ماہ سے برسلزمیں نیٹو کے دفتر میں سپریم لیڈر شپ کے ہیڈ کواٹر میں اپنا دفتر کھولنے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں مگرترکی کی مخالفت کی وجہ سے اسرائیل اس اقدام میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نیٹو ممالک کے ساتھ اپنے تعاون کا دائرہ مزید وسیع کرنا چاہتا ہے۔ اس مقصد کے لیے نیٹو کے ہیڈ کواٹر میں اسرائیل کا خصوصی دفتر کھولنے کے لیے وزارت خارجہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حال ہی میں یہ معلوم ہوا تھا کہ ترکی کی مخالفت کی وجہ سے اسرائیل کو نیٹو کے صدر دفتر میں اپنا مرکز قام کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ نیٹو کے ہیڈ کواٹر میں دفترقائم کرنا اسرائیل کے مفادات کاحصہ ہے اور تل ابیب نیٹو میں اپنا دفتر ضرور قائم کرے گا۔
