• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوجیوں کو گاڑی تلے کچلنے کے الزام میں فلسطینی شہری شہید

بدھ 04-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1228
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں منگل کے روز ’’دولیف‘‘ نامی یہودی کالونی کے قریب صہیونی فوجیوں نے گولیاں مار کر ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی شہری کو گولیاں اس وقت ماری گئیں جب اس نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے تین یہودی فوجیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دولیف یہودی کالونی کے قریب ایک فلسطینی شہری نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے تین اسرائیلی فوجی زخمی کر دیا۔ اس موقع پر فوجیوں نے گولیاں مار کرفلسطینی حملہ آور کو شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مغربی رام اللہ میں چیک پوسٹ نمبر 17 کے قریب بیتونیا کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے 37 سالہ فلسطینی احمد ریاض عبدالعزیز شحادہ کو شہید کر دیا۔ شہید کا آبائی تعلق قلندیا پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

اسرائیلی فوج نے شہید کا جسد خاکی روک لیا تھا تاہم رات گئے اسے فلسطینی حکام کے حوالے کیا گیا ہے جو ضروری قانونی کارروائی کے بعد آج بدھ کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا جہاں اسے قلندیا قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقتول فلسطینی نے گولیوں کا نشانہ بننے سے قبل تین اسرائیلی فوجیوں کو گاڑی تلے کچل ڈالا تھا، جس کے نتیجے میں تینوں فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ گاڑی کی ٹکرکے بعد اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کار ڈرائیور پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوجیوں کو گاڑی تلے کچلنے کے الزام میں فلسطینی شہری شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.