• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کا ریلی پر یلغٖار، 10فلسطینی گرفتار، متعدد زخمی

بدھ 04-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1226
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیاسی کارکنوں کے خلاف تلاشی کی کارروائیوں اور پُرتشدد ہتھکنڈوں کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل منگل کو عباس ملیشیا نے غرب اردن میں متعدد مقامات پر فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں پر طاقت کا استعمال کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا نے احتجاجی ریلیوں پر حملہ کر کے کم سے کم 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں 14 سال تک اسرائیل کی جیل میں قید رہنے والا فلسطینی شہری بھی شامل ہے جب کہ ایک فلسطینی 9 سال کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا ہونے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں متعدد فلسطینی صحافی اور سماجی کارکن بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا نے نابلس شہر میں ایک ریلی پر حملہ کر کے سابق اسیر علام عبید کو حراست میں لے لیا۔ عبید نو سال تک اسرائیل کی جیلوں میں قید رہے ہیں۔

عباس ملیشیا نے اپنے ہاں زیرحراست سیاسی کارکن ھشام بشکار کو اسپتال سے جنید جیل منتقل کر دیا۔ بشکار کی طبی حالت کافی خطرناک بیان کی جاتی ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں میں عباس ملیشیا نے نابلس میں جامعہ النجاح کے طالب علم فوزی بشکار، عمر دراغمہ، عبداللہ الخطیب اور احمد زریقی کو حراست میں لے لیا۔

طولکرم میں عباس ملیشیا کی کارروائی کے دوران سابق اسیر علاء شریتح کو گرفتار کر لیا۔ انہیں چودہ سال اسرائیل کی جیلوں میں قید رہنے کے بعد ایک ماہ قبل رہا کیا گیا تھا۔

عباس ملیشیا کے کریک ڈاؤن میں احمد ابو زھرہ کو طولکرم سے نورالشمس کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔ ابو زھرہ بھی متعدد مرتبہ فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید کاٹ چکے ہیں۔

ادھر رام اللہ میں عباس ملیشیا نے پرتشدد ہتھکنڈوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق اسیر مصعب البرغوثی کو حراستی مرکز میں طلب کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔ مصعب ایک سیاسی کارکن ہیں اور انہیں متعدد مرتبہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

رام اللہ ہی سے عباس ملیشیا نے نادر بعیرات، اور سابق اسیر جہاد منصور کرابہ کو گرفتار کرنے کے بعد جیل میں ڈال دیا گیا۔ عباس ملیشیا کی کارروائی میں طلحہ عبد الساتر، ابراہیم ضیاء ھریش، تین دوسرے نوجوانوں محمد امین، محمود مثقال اور جمیل مصطفیٰ کو حراست میں لینے کے بعد پولیس سینٹر لے جایا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطینی اتھارٹی کی پولیس کا ریلی پر یلغٖار، 10فلسطینی گرفتار، متعدد زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.