• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اپریل میں صہیونی فورسز کی کارروائیوں میں 490 فلسطینی گرفتار کیے گئے

پیر 02-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1200
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مرتب کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں 490 فلسطینی گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالے گئے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ’’اسیران اسٹڈی سینٹر‘‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں 65 بچے اور 27 خواتین بھی حراست میں لی گئیں۔ محروسین میں 21 افراد کی عمریں ساٹھ سال سے زائد بتائی جاتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوجیوں نے غزہ کے علاقے سے 20 ماہی گیروں سمیت 30 شہریوں کو حراست میں لیا۔ بعض فلسطینیوں کو غزہ سے علاج کے لیے غرب اردن جاتے ہوئے بیت حانون گذرگاہ سے گرفتار کیا گیا۔

قابض فورسز نے بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 18 معمر شہریوں کو قبلہ اوّل میں نماز کی ادائیگی کی پاداش میں گرفتار کیا جب کہ بیت المقدس ہی سے 27 خواتین بھی حراست میں لی گئیں اور ان پر مسجد اقصیٰ کے ’مرابطات‘ ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران بیت المقدس یونیورسٹی کی چار طالبات ھالہ محمد البیطار، نور الاسلام درویش، رام اللہ، سلام ابو شرار ارو مجد یوسف عطوان کو حراست میں لیا گیا۔

قابض فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں میں نو سالہ محمد الطویل سمیت کل 65 بچوں کو گرفتار کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو انتظامی قید کی سزاؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا اور گذشتہ ماہ 186 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں دی گئیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.