• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے 40 ہزار افراد شوگر جیسے موذی مرض کا شکار: یو این

ہفتہ 30-04-2016
in غزہ
0
0Pala1179
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے امدادی ادارے "اونروا” کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں لرزہ خیز انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں چالیس ہزار افراد شوگر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔ مریضوں میں نصف سے زائد تعداد خواتین پر مشتمل ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے پناہ گزین ’اونروا‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سنہ 2015ء کے دوران شوگر کے 16 ہزار 889 مرد جب کہ 23 ہزار 118خواتین مریضوں کی تعداد ظاہر کی گئی۔ یوں مجموعی طورپر چالیس ہزار فلسطینی پناہ گزین شوگر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں شوگر جیسے جان لیوا مرض کے تیزی سے پھیلنے کی اہم وجووہات میں مناسب خوراک کا فقدان ہے۔ اس کے علاوہ معدے کے امراض، موٹاپا اور بلند فشار خون بھی شوگرکی بیماری کو بڑھانے کا موجب بن رہے ہیں۔ دیگر اسباب میں ذہنی بے چینی، رش کے علاقوں میں کام کرنا، نفسیاتی بے چینی اور سماجی مسائل بھی شوگر کے پھیلنے کے اسباب ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سنہ 1980ء کے بعد شوگر کے مریضوں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت پوری دنیا میں اس مرض کے شکار لوگوں کی تعداد 422 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ کے 40 ہزار افراد شوگر جیسے موذی مرض کا شکار: یو این
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.