• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسلامک بلاک کی کامیابی مزاحمتی قوتوں کے حق میں عوام کا ریفرنڈم ہے:مشعل

جمعہ 29-04-2016
in حماس
0
0Pala1174
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے مغربی کنارے میں حماس کی حمایت یافتہ طلباء تنظیم اسلامک بلاک کی جامعہ بیرزیت میں طلباء یونین کے انتخابات میں کامیابی کو مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں عوامی ریفرنڈم قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جامعہ بیرزیت میں اسلامک بلاک کی کامیابی سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اکثریت کا سوچ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ بیرزیت کے انتخابات جمہوریت کا کامیاب تجربہ ہیں اور ساتھ یہ اسلامک بلاک کی شاندار کامیابی اس بات کی بھی دلیل ہے کہ فلسطینی قوم اسرائیلی دشمن کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مغربی کنارے میں جامعہ بیرزیت میں منعقد ہونے والے طلباء یونین کے انتخابات میں حماس کے حمایت یافتہ اسلامک بلاک نے 25 نشستیں جیت کرپہلا بڑا گروپ ہونے کا ثبوت دیا تھا۔ صدر محمود عباس کی جماعت فتح کے حمایت یافتہ یوتھ گروپ نے اکیس سیٹیں جیتیں۔

خالد مشعل نے اپنے بیان میں اسلامک بلاک کے کامیاب ہونے والے نمائندوں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ جامعہ بیرزیت کے انتخابات نے قوم کو انتشار کی طرف دھکیلنے والوں کو مسترد کردیا ہے۔ یہ انتخابات اسرائیلی دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کی راہ پر چلنے والوں کے منہ پربھی زور دار طمانچہ ہیں۔ اسلامک بلاک کی کامیابی نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم اسرائیل کے ناجائز تسلط اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

خالد مشعل نے اسلامک بلاک کے طلباء رہنماؤں کو تجویز پیش کی کہ وہ قومی ذمہ داریوں اور طلباء کے حقوق کا علم اٹھائے رکھیں اور تمام طلباء قوتوں کو ساتھ لے کرآگے بڑھیں۔ قومی مفاہمت اور قومی مفادات کے حصول کے لیے فلسطینیوں کی اجتماعی کوششوں میں طلباء کا بھی کلیدی کردار ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسلامک بلاک کی کامیابی مزاحمتی قوتوں کے حق میں عوام کا ریفرنڈم ہے:مشعل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.