• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقے یہودیوں کے لیے مباح قرار

بدھ 27-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1142
0
SHARES
4
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے متعدد یہودی ربیوں نے مشترکہ طور پر ایک نیا فتویٰ جاری کیا ہے جس میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرکنٹرول علاقوں کو یہودی شدت پسندوں کے لیے مباح قرار دیتے ہوئے انہیں ہر طرح کی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبارات میں یہودی ربیوں کا ایک فتویٰ نما بیان شائع ہوا ہے جس پر متعدد یہودی مذہبی پیشواؤں کے دستخط ثبت ہیں۔ فتویٰ نما بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1994ء میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان طے پائے ’اوسلو‘ معاہدے کے تحت فلسطینی انتظامیہ کے زیرکنٹرول آنے والے علاقے "سیکٹر A” میں یہودی آباد کار جب اور جہاں چاہیں جاسکتے ہیں۔

فلسطینی سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں یہودیوں کی آزادانہ نقل وحرکت کے جواز پر مبنی تازہ فتویٰ "گرین ویمن” نامی ایک یہودی تنظیم کی جانب سے بڑے پیمانے پر پھیلایا جا رہا ہے۔ اس تنظیم کی خاتون سربراہ نادیا مطر نے غرب اردن کی کئی شاہراؤں اور یہودی کالونیوں پر اس فتوے کی اشتہارات پوسٹ کیے ہیں۔

یہودی مذہبی پیشواؤں کے اس متنازع فتوے پر فلسطینی عوامی حلقوں میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہودی پیشواؤں کا فتویٰ سیکٹر اے میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.