• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ پر یہودی یلغار کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے: اردن

منگل 26-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1141
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی حکومت نے یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر مسلسل دھاؤں پر باضابطہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے صہیونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جن کی تمام ترذمہ داری تل ابیب پر عائد ہوگی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان محمد المومنی نے عمان میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے بڑھتے دھاؤں کو باریک بینی سے مانیٹر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو متعدد مرتبہ متنبہ کرچکے ہیں کہ مسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کی یلغار کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں اور کسی بھی ناخوش گوار واقعے کی ذمہ داری تل ابیب پر عائد ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی میں صرف یہودی آباد اور انتہا پسند یہودی گروپ ہی ملوث نہیں بلکہ اسرائیلی پولیس، فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکار بھی اس مذہبی اشتعال انگیزی میں برابر کے قصور وار ہیں۔

محمد المومنی نےکہا کہ یہودی آباد کار اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی اور سیاسی جماعتوں کی باضابطہ سرپرستی میں قبلہ اوّل میں داخل ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہودی آباد کاروں کے قبلہ اوّل پر دھاؤں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ سوموار کے روز علی الصباح 50 یہودی آباد کار اسرائیلی پولیس کی فراہم کردہ فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.