• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی آباد کاری کو سلامتی کونسل میں اٹھانے سے دستبردار!

ہفتہ 23-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1115
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی نے فرانس اور دوسری عالمی طاقتوں کی جانب سے عالمی امن کانفرنس کا لالی پوپ دینے کے بعد فلسطینی علاقوں میں یہودی توسیع پسندی کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا فیصلہ باضابطہ طور پر واپس لے لیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام پر ملک کے عوامی اور سیاسی حلقوں میں سخت بے چینی اور اضطراب پایا جا رہا ہے کیونکہ فلسطینی اتھارٹی کی مسلسل قلا بازیوں سے عوام سخت مایوس ہیں۔

فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے اپنے ایک بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی موجودہ حالات میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کا معاملہ عالمی عدالت انصاف یا سلامتی کونسل میں نہیں اٹھائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم فرانس کی جانب سے عالمی امن کانفرنس کو ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔ اگر یہ موقع کامیاب رہتا ہے فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کو کسی عالم فورم پر اٹھانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

خیال رہے کہ فلسطینی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار امریکی شہر نیویارک کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں وہ فلسطینی صدر محمود عباس کے ہمراہ اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے دورے پر آئے تھے۔

فلسطینی وزیرخارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں اسرائیلی اور عالمی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی یہودی آباد کاری کامعاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے سے دستبرداری پر غور کررہی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی پر فرانس اور دوسرے ملکوں کی جانب سے دباؤ ہے کہ وہ عالمی امن کانفرنس کے انعقاد سے قبل سلامتی کونسل سے رجوع نہ کرے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطینی اتھارٹی آباد کاری کو سلامتی کونسل میں اٹھانے سے دستبردار!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.