• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کی شرط 20 فلسطینی گرفتاری کے بعد رہا

ہفتہ 23-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1108
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بیت المقدس سے حراست میں لیے گئے 20 فلسطینیوں کو اس شرط پر رہا کیا ہے کہ وہ اگلے 15 دن تک مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے نہیں آئیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست کے بعد رہا کیے گئے فلسطینیوں میں بیشتر مسجد اقصیٰ کے مستقل نمازی ہیں۔ انہیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ان کے گھروں سے اٹھالیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں جمعہ کو اس شرط پر چھوڑ دیا گیا کہ وہ دو ہفتے تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوں گے۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینیوں کی گرفتاری اور ان کی مسجد اقصیٰ سے بے دخلی یہودیوں کے مذہبی تہوار’’عید الفصح‘‘ کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہے کیونکہ اسرائیلی فوج کو خدشہ ہے کہ یہودی مذہبی تہوار کی سات روزہ تقریبات کے دوران بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں یہودیوں اور فلسطینی مسلمانوں میں تصادم ہوسکتا ہے۔

ادھر اسرائیل کے انتہا پسند گروپوں نے اگلے سات روز تک مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی نئی یلغار کی مہم شروع کی ہے۔ یہودی انتہا پسند تنظیموں اور مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کے پرچارک گروپوں نے یہودیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی تہوار کے موقع پر ’’جبل مکبر‘‘(مسجد اقصیٰ) میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر اجتماعی قربانی اور اجتماعی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں حصہ لیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.