• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں بیت المقدس اسرائیلی چھاؤنی میں تبدیل

جمعہ 22-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1106
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) آج جمعہ کے روز سے شروع ہونے والے یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار’’عید الفصح‘‘ کے موقع پر پورے فلسطین بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں امن وامان کی آڑ میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جس کے باعث پورا شہر فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کررہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کو علی الصباح مقبوضہ بیت المقدس کے تمام اہم مقامات، داخلی اور خارجی راستوں، یہودی عبادت گاہوں اور شاہراؤں پر فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کو گھروں سے باہر اپنی مصروفیات میں آمدورفت کے دوران غیرمعمولی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آٹھ دن تک جاری رہنے والی عید کے دوران بیت المقدس کے باشندوں کی زندگی اسی طرح اجیرن بنائی رکھی جائے گی۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے بیت المقدس میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ پورے ملک بالخصوص بیت المقدس اور اس کے اطراف میں اہم مقامات پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ داخلی سلامتی کے وزیر اریہ ادرعی نے اگلے آٹھ روز تک بیت المقدس میں فول پروف کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت کی روشی میں بیت المقدس کے پبلک مقامات، عبادت گاہوں، داخلی اور خارجی راستوں، تفریحی اور سیاحتی مقامات اور آمد ورفت کے دیگر مقامات کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

نام نہاد سیکیورٹی اور امن وامان کی آڑ میں مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور مغربی کنارے میں موجود یہودی کالونیوں میں فلسطینیوں کی آزادانہ آمد ورفت پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بیت المقدس، غرب اردن، جنوبی اور شمالی فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی آمد ورفت کی اجازت نہیں دیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے یہودی آٹھ دن تک اور فلسطین کے اندر موجود یہودی سات دن تک مذہبی تہوار کی تقریبات منائیں گے۔

Tags: israeliThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.