• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کی معاشی دہشت گردی، سیکڑوں کانیں بند، ہزاروں فلسطینی بے روزگار

جمعہ 22-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1103
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اسرائیلی مظالم کے فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم کا پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے معاشی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں سیکڑوں کانیں بند کرنے کے بعد کروڑوں ڈالر مالیت کا سامان، آلات اور مشینری قبضے میں لے لی ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف بڑی تعداد میں کانیں بند ہوگئی ہیں بلکہ ہزاروں فلسطینیوں کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ صہیونی حکام نے مارچ کے آخر تک 35 کانیں بند کرتے ہوئے وہاں پرکھدائی اور دیگر مقاصد کے لیے رکھی گئی مشینری قبضے میں لے لی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کانوں کی بندش کے نتیجے میں 3500 فلسطینی مزدوروں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس اقدام سے اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ طرز عمل کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نے 21 مارچ کو غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے قریب بیت فجار ے مقام پر متعدد کانیں بند کیں۔ اس واقعےسے چار روز قبل بیت فجار میں ایک فلسطینی نوجوان نے ایک یہودی فوجی پر چاقو سے وار کرکے اسے زخمی کردیا تھا۔ اس واقعے کی آڑ میں سیکڑوں فلسطینیوں کو بے روزگار کردیا گیا۔

ہیومن رائیٹس واچ کاکہنا ہے کہ اسرائیلی اقدامات فلسطینیوں کے لیے معاشی طورپر سنگین مشکلات کا موجب بن سکتے ہیں۔ کانوں میں کام کرنے پرپابندی شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے اور عالمی قانون ایسے اقدمات کو سنگین جرم قرار دیتا ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے ہزاروں فلسطینیوں کی جانب سے گذشتہ سات سے معاشی قدغنوں کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کانوں میں داخل ہوکر وہاں کام کرنے والے شہریوں اورمشینری کو اٹھا کر لے جاتی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل کی معاشی دہشت گردی، سیکڑوں کانیں بند، ہزاروں فلسطینی بے روزگار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.