(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعرات کو مقبوضہ قدس میں صیہونیوں کی بس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور کہا ہے کہ شہید عبدالحمید ابو سرور نے یہ کارروائی انجام دی۔
حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے اس کارروائی کے بارے میں کہا کہ یہ کارروائی، غاصب صیہونی حکومت کے جرائم خاص طور سے فلسطینیوں کے قتل عام اور مسجدالاقصی کی بے حرمتی کا فطری رد عمل ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پیر کو مقبوضہ قدس میں ایک بس پر ہونے والے حملے میں دو صیہونی ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجی یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے شروع ہونے والی انتفاضہ قدس کے دوران اب تک تقریبا دو سو بارہ فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں دیگر کو زخمی کر چکے ہیں۔
